دنیا بھر سے محمد علی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جن میں باکسنگ کے سابق چیمپئین کو سربردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
سابق امریکی صدر بِل کلنٹن اُن چیدہ چیدہ شخصیات میں شامل ہوں گے جو باکسنگ کے عالمی چمپیئن محمد علی کی تدفین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خراج عقیدت کے کلمات ادا کریں گے۔
دنیا بھر سے محمد علی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جن میں باکسنگ کے سابق چیمپئین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
صدر براک اوباما نے بھی اپنے پیغام میں محمد علی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
محمد علی جمعہ کو دیر گئے 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنھیں پارکنسنز بیماری کے باعث کئی طبی پیچیدگیاں لاحق تھیں۔
ہفتے کو ایک اخباری کانفرنس میں علی کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ کنٹکی کے شہر لوئزویلی میں آئندہ جمعہ کو اُن کی تدفین کی رسومات ادا کی جائیں گی۔ لوئز ویلی مایہ ناز چیمیئن کا آبائی قصبہ ہے، جنھیں چاہنے والے ’چیمپ‘ اور ’عظیم ترین‘ کے نام سے پکارا کرتے تھے۔
کلنٹن کے علاوہ
جو دیگر شخصیات خراج عقیدت کے لیے موجود ہوں گی اُن میں بِلی کرسٹل اور نیوزکاسٹر برائنٹ گمبیل بھی شامل ہوں گے۔
محمد علی کے ترجمان نے کہا ہے کہ علی ’’دنیا کے شہری تھے‘‘ اس لیے کوشش کی جائے گی کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ تدفین کی رسومات میں شرکت کر سکیں، جس سے قبل لوئزویلی اسپورٹس کے احاطے ’کے ایف سی یَم سینٹر‘ میں لوگ اکٹھے ہوں گے۔ یہاں 22000 نشستوں کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ یہاں عام لوگ آ سکیں گے جسے انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ہفتے کے روز پرچم سر نگوں رہے اور لوئزویلی میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
1942ء میں کنٹکی میں ایک رنگ ساز کے گھر پیدا ہونے والے کاسیئس کلے (محمد علی) کے بچپن میں جب پڑوسی بچوں نے ان کی سائیکل چوری کی اور انھیں برا بھلا کہا تو انھوں نے ان لڑکوں کی خوب درگت بنائی۔
بتایا جاتا ہے کہ وہیں سے ان میں چھپے باکسنگ کے ٹیلنٹ کو ایک مقامی ٹرینر نے پہچانا۔
1964ء میں انھوں نے سونی لسٹن کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔